الیکشن کمیشن نے این اے 246 سے متحدہ قومی موومنٹ کے کنور نوید جمیل کی کامیابی کا حتمی نو ٹیفکیشن جاری کر دیا

ہفتہ 25 اپریل 2015 15:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) الیکشن کمیشن نے این اے 246 سے متحدہ قومی موومنٹ کے کنور نوید جمیل کی کامیابی کا حتمی نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ کنور نوید جمیل کو 95 ہزار 644 ووٹ لے کر کامیاب قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز الیکشن کمیشن نے این اے 246 سے متحدہ قومی موومنٹ کے کنور نوید جمیل کی کامیابی کا حتمی نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن کے مطابق ایم کیو ایم کے کنور نوید جمیل کو 95 ہزار 644 ووٹ لے کر کامیاب قرار دے دیا ۔الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ حلقہ این اے 246 میں کل ایک لاکھ 30 ہزار 295 ووٹ کاسٹ کئے ۔ جن میں مسترد کئے گئے ووٹوں کی تعداد ایک ہزار 129 ہے الیکشن کمیشن نے حتمی طور پر ہفتہ کے روز کنور نوید جمیل کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ۔ذرائع کے مطابق کنور نوید جمیل پیر کے روز قومی اسمبلی میں ممبر کے طور پر حلف اٹھائیں گے ۔