ملک بھر میں اب تک 52 لاکھ 72 ہزار 89 سمارٹ شناختی کارڈ جاری ہو چکے ہیں، وزارت داخلہ

ہفتہ 25 اپریل 2015 15:01

ملک بھر میں اب تک 52 لاکھ 72 ہزار 89 سمارٹ شناختی کارڈ جاری ہو چکے ہیں، ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) ملک بھر میں اب تک 52 لاکھ 72 ہزار 89 سمارٹ شناختی کارڈ جاری ہو چکے ہیں سمارٹ شناختی کارڈ اعلی سطح کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے وزارت داخلہ انسداد منشیات کی دستیاب دستاویزات کے مطابق نادرا 8 اپریل 2015 تک 5272089 سماعت شناختی کارڈ جاری کر چکا ہے جن میں 45 لاکھ 39 ہزار 312 سمارٹ شناختی کارڈ اور 7 لاکھ 32 ہزار 777 سمارٹ این آئی سی او پی ہیں یہ سمارٹ کارڈ پری پرنٹ اور پوسٹ پرنٹ پر سنلائزیشن اور انتہائی جدید سیکیورٹی خصوصیات کی حامل ہیں یہ کارڈ نہ صرف شناختی دستاویزات کے طور پر استعمال کئے جا سکتا ہے بلکہ اس میں دیگر خدمات میں پیش کی جا سکتی ہے اس کے علاوہ کارڈ سبسڈی اور مشروط نقد رقم کی تقسیم کی اسکیموں کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے کارڈ کی چپ پوری فعال اور چالو ہے ۔