وزیر اعظم کا نیپال اور بھارت میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر شدید دکھ کا اظہار

ہفتہ 25 اپریل 2015 15:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے نیپال اور بھارت میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دفتر خارجہ کو فوری طور پر نیپال میں امدادی سامان بھیجنے کے علاوہ تمام تر صورت حال سے باخبر رکھنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق ہفتہ کے روز بھارت اور نیپال میں زلزلے سے ہونے والی تباہی اور نقصان پر وزیر اعظم نواز شریف نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ نیپال میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ ہے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اور حکومت نیپالی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کریں گے ۔

وزیر اعظم نے دفتر خارجہ کو تمام تر صورت حال سے باخبر رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے اور نیپال میں فوری طور پر امداد بھیجنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ابتدائی طور پر وزیر اعظم نے خورد و نوش فوری طور پر نیپال بھیجنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :