چین پاکستان کو50 جے ایف17 تھنڈر لڑاکا طیارے فراہم کرے گا

معاہدے کے تحت پاکستان چین سے مجموعی طور پر ایک سودس تھنڈر لڑاکا طیارے حاصل کرے گا

ہفتہ 25 اپریل 2015 15:01

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء ) چین اگلے تین برسوں میں پاکستان کو پچاس جے ایف17 تھنڈر لڑاکا طیارے فراہم کرے گا۔یہ بات چین کی جہاز سازی کی صنعت کے سربراہ نے بیجنگ میں چینی روزنامے پیپلز ڈیلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے کے تحت پاکستان چین سے مجموعی طور پر ایک سودس تھنڈر لڑاکا طیارے حاصل کرے گا۔پاکستان2007 سے لے کر اب تک چین سے ایسے ساٹھ لڑاکا طیارے پہلے ہی حاصل کرچکا ہے۔جے ایف تھنڈر لڑاکا طیارہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کی علامت ہے

متعلقہ عنوان :