اسلام‌آباد :ڈاکٹر سبین محمود قتل، قائم مقام صدر مملکت رضا ربانی نے وزیر اعلی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 اپریل 2015 14:54

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اپریل 2015 ء) : کراچی میں گذشتہ رات ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والی ڈاکٹر سبین محمود کے قتل پر قائم مقام صدر مملکت رضا ربانی نے مذمت کا اظہار کیا ہے.

(جاری ہے)

جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ وائم علی شاہ سے 48 گھنٹوں میں واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے. رضا ربانی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ذریعے سچ اور حق کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا. یاد رہے کہ صدر مملکت ممنو ن حسین دورہ ترکی پر ہیں جس کے باعث چئیر مین سینیٹ رضا ربانی قائم مقام صدر مملکت کے فرائض انجام دے رہے ہیں.