اوچ شریف گیس سپلائی کی بحالی سے پاور پلانٹ نے دوبارہ کام کرنا شروع کر دیا ہے ، وزارت پانی و بجلی

ہفتہ 25 اپریل 2015 14:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) وزارت پانی و بجلی کے ترجمان ظفر یاب نے کہا ہے کہ اوچ شریف گیس سپلائی کی بحالی سے پاور پلانٹ نے دوبارہ کام کرنا شروع کر دیا ہے ، وزیر اعظم نے کابینہ کے اجلاس میں پن بجلی اور سولر سسٹم سے بجلی پیدا کے منصوبوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

25اپریل۔

(جاری ہے)

2015ء سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ جمعہ کو اوچ شریف میں پاور پلانٹ کو گیس سپلائی کی بحالی سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ معمول کے مطابق آ گئی ہے شہروں میں 6سے 8 اور دیہی علاقوں میں 8سے 9گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں بجلی کی مانگ ہونے کی وجہ سے تمام پاور پلانٹ کام کر رہے ہیں اور ان پاور پلانٹ میں خرابی آنے کی صورت میں عارضی طور پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوتاہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں اس بات کی تردید کی کہ وزیر اعظم نے کابینہ کے اجلاس میں پن بجلی اور سولر سسٹم سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ شروع میں مہنگی بجلی پیدا کرتے ہیں تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بجلی کا ٹیرف سستا ہو جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :