پشاور ‘کوئیک رسپانس فورس پر حملے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی

ہفتہ 25 اپریل 2015 14:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) پشاور میں کوئک رسپانس فورس پر حملے کی ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلی گئی،پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پشاو ر کے علاقے گلبہار میں کوئک رسپانس فورس پر ہونے والے بم حملے کی ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلی گئی ‘ ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف اے ایس آئی شاکر کی مدعیت میں درج کی گئی جس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، گزشتہ روز دھماکے میں ایک اہلکار جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :