جوڈیشل کمیشن کو اپنی سفارشات جمع کروائی ہیں ، فروغ نسیم

ہفتہ 25 اپریل 2015 14:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء ) ایم کیو ایم کے رہنما فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ہم نے جوڈیشل کمیشن کو اپنی سفارشات جمع کروائی ہیں ہمیں ابھی تک جوڈیشل کمیشن کی طرف سے کوئی لیٹر موصول نہیں ہوا جس سے ہمیں علم ہوسکے ہم پر کیا الزامات لگائے گئے ہیں اس لئے ہم کوئی جواب داخل نہیں کروارہے ہیں اگر جوڈیشل کمیشن ہمیں لیٹر مہیا کرتا ہے تو ہم اس کے مطابق جواب داخل کروائینگے جوڈیشل کمیشن میں جوابات داخل کروانے کا وقت گزر چکا ہے اب جو بھی جوابات یا لیٹر جمع کئے جائینگے وہ جوڈیشل کمیشن کی صوابدید پر ہونگے