مسلم لیگ (ق) نے جوڈیشل کمیشن سے 32 لوگوں کو بطور گواہ بلانے کی استدعا کر دی

ہفتہ 25 اپریل 2015 14:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) مسلم لیگ (ق) کے وکیل ڈاکٹر رانجھا نے جوڈیشل کمیشن سے 32 لوگوں کو بطور گواہ بلانے کی استدعا کر دی۔ مذکورہ 32 لوگوں میں سے مسلم لیگ (ق) کے ہارے ہوئے 25 ممبران اسمبلی ہیں ۔

(جاری ہے)

ان میں چودھری پرویز الہی ، چودھری وجاہت سمیت کئی نام شامل ہیں ان کے علاوہ سابق چیف ا َلیکشن کمشنر فخرو الدین ابراہیم اور جسٹس حامد علی مرزا اس کے علاہ سابق و موجودہ سیکرٹری الیکشن کمشن آف پاکستان، رجسٹرار سپریم کورٹ اور رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ ، فافنکے ہیڈ پروگرام مدثر رضوی کو مسلم لیگ (ق)نے بطور گواہ پیش کرنے کی استدعا کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :