بھارتی ہائی کمیشن کا لاپتہ سکھ خاندان کے حوالے سے مزید اطلاعات حاصل کرنے کیلئے پاکستانی وزارت خارجہ سے رابطہ

ہفتہ 25 اپریل 2015 14:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) بھارتی ہائی کمیشن نے لاپتہ سکھ خاندان کے حوالے سے مزید اطلاعات حاصل کرنے کیلئے پاکستانی وزارت خارجہ سے رابطہ کر لیا اسلام آباد میں تعینات انڈین ہائی کمشنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں بھارتی سکھ خاندا ن کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے مزید معلومات فراہم کی جائیں خیال رہے کہ لاپتہ انڈین سکھ خاندان جو کہ بیساکھی کی تقریبات منانے کے لئے 10 دن کے لئے پاکستان آ یا تھا بھارتی ہائی کمشنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے لاپتہ ہونے والے خاندان میں 38 سالہ ستل سنگھ ان کی بیوی سہنا اور ا کے بچے حما اور عمر سنگھ شامل ہیں جو حسن ابدال کے علاقے سے لاپتہ ہو ئے ۔

(جاری ہے)

لاپتہ انڈین سکھ خاندان 11 اپریل کو بیساکھی کی تقریبات میں حصہ لینے کے لئے آئے تھے جو بھارت سے آنے والا وفد کا حصہ تھا ۔