وفاقی محتسب سیکرٹریٹ نے مسافر کی شکایت پر پی آئی اے کے مینجنگ ڈائریکٹر سے رپورٹ طلب کر لی

ہفتہ 25 اپریل 2015 14:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) وفاقی محتسب سیکرٹریٹ نے اسلام آباد سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں مسافر کو بہتر کھانا اور سروس فراہم نہ کرنے کی شکایت پر پی آئی اے کے مینجنگ ڈائریکٹر سے رپورٹ طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سبطین احمد نامی اووسیز پاکستانی نے اس حوالے سے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کو شکایات درج کروائی جس میں احمد کا کہنا تھا کہ گاشتہ ماہ میں پی آئی اے کے 785 میں لندن سے اسلام آباد کے لئے سفر کیا دوران جہاز میں ہمیں بہتر کھانا اورسروسز فراہم نہیں کی گئیں لہذا اس کی شکایات کا ازخود نوٹس لیا جائے ۔

دوسری طرف وفاق محتسب سیکرٹریٹ ، کمشنر نے پی آئی مینجنگ ڈائریکٹر سے رپورٹ طلب کر لی اور اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے پیش نظر حافظ احسن احمد کھوکھر کو بطور کمشنر مقرر کر کے مزید تفتیش کا حکم دے دیا اور یقین دہانی کروائی کہ ذمہ داروں کے خلاف ممکنہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :