پاکستان اور امریکہ کے درمیان سٹرٹیجک ڈائیلاگ کے تحت وزارتی سطح پر توانائی ورکنگ گروپ کا اجلاس 29 اپریل کو ہو گا

ہفتہ 25 اپریل 2015 13:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) پاکستان اور امریکہ کے درمیان سٹرٹیجک ڈائیلاگ کے تحت وزارتی سطح پر توانائی ورکنگ گروپ کا اجلاس 29 اپریل کو ہو گا جس میں شرکت کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے اور بین الاقوامی توانائی امور کے رابطہ کار ایموس جے ہوچیٹس اسلام آباد آئیں گے ۔

(جاری ہے)

وزیر پانی و بجلی پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے ورکنگ گروپ کے اجلاس میں توانائی کے شعبہ میں امریکہ کے تعاون سے پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا پاکستان داسو ڈیم کی تربیلا ڈیم توسیع منصوبے اور متعدد دوسرے پن بجلی کے مجوزہ منصوبوں کے لئے فناسنگ کی صورت حال پر آگاہ کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :