پاکستانی حق میں نعرے بلند کرنے والے کشمیریوں کو پاکستان بھیجا جائے، آر ایس ایس

ہفتہ 25 اپریل 2015 13:49

پاکستانی حق میں نعرے بلند کرنے والے کشمیریوں کو پاکستان بھیجا جائے، ..

دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سیوک سنگ نے کشمیریوں کی آزادی کے لئے لڑنے اور پاکستان کے حق میں نعرے بلند کرنے والوں کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان ہی بھیج دینا چاہئے ۔

(جاری ہے)

انتہا پسند تنظیم کے لیدڑ اندریش کمار نے دھمکی آمیز خطاب میں کہا کہ پاکستانی حق میں نعرے بلند کرنے والے کو علیحدگی خاندانوں کو بھارتی حکومت کو ہر گز اس مٹی پر رہنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے انہیں جتنی جلد ہو اس سرزمین سے دربدر کیا جائے ۔

یہ اقدام کشمیر میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے اب وقت آ گیا ہے کہ علیحدگی پسند کشمیر لیڈروں کو اس ملک سے جلاوطن کیا جائے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے حق میں نعرے بلند کرنے والوں کو اس سرزمین میں ر ہنے دینا اب روداری حد سے زیادہ ہے کمار نے جموں کشمیر کے وزیر اعلی مفتی سعید کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کے دیئے گئے مینڈیٹ کا احترام کرے اور لوگوں کی ترقی پر توجہ دے ۔

متعلقہ عنوان :