برصغیر ہند میں القاعدہ شاخ کا نائب سربراہ جنوری میں پاکستان میں امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا تھا ، رپورٹ

ہفتہ 25 اپریل 2015 13:49

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ برصغیر ہندمیں القاعدہ شاخ کا نائب سربراہ جنوری میں پاکستان میں امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا ۔

(جاری ہے)

ا مریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ احمد فاروقی برصغیر میں ” اقائس “ میں القاعدہ کا نائب امیر تھا جو کہ ایمن الظواہری نے داعش کی بھرتیوں کی کوششوں سے نمٹنے کے لئے گزشتہ ستمبر میں ایک مقامی فرنچائز کے طور پر قائم کی تھی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے امریکی ڈرون حملے القاعدہ قیادت کے خاتمے اور اسے منشتر کرنے کے حوالے سے کافی کامیاب رہے ہیں اور گروپ اس کے بعد برضغیر ہند میں نئی مضبوط القاعدہ قیادت کے لئے پرامید تھا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فاروق کو کچھ وقت کے لئے القاعدہ سرکلر کے بظاہر ابھرتے ہوئے سٹار کے طو رپر دیکھا جا رہا تھا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فاروق سمیت القاعدہ کے پانچ اہم رہنما امریکی ڈروں حملوں میں مارے جا چکے ہیں ۔

جو کہ اس کی نئی فرنچائز کو بہت آگے لے جانے کے لئے کوشاں تھے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فاروق 15 جنوری کو امریکی ڈرون حملے میں اپنے اٹلی اور امر یکی کی دو ساتھیوں کے ہمراہ مارا گیا ۔

متعلقہ عنوان :