نیپال اور بھارت میں تباہ کن زلزلے کے باعث 700 سے زائد افراد ہلاک، سیکڑوں لاپتہ

ہفتہ 25 اپریل 2015 13:43

نیپال اور بھارت میں تباہ کن زلزلے کے باعث 700 سے زائد افراد ہلاک، سیکڑوں ..

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اپریل2015ء) نیپال میں آنے والے 7.9 شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 688 ہو گئی ہے جبکہ ہندوستان میں بھی 20 افراد زلزلے سے ہلاک ہوئے ہیں۔ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کو ہفتے کو شدید زلزلے نے ہلا کر رکھ دیا، جس کے جھٹکے ہندوستان اور پاکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولیوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز کھٹمنڈو کے قریب واقع مشرقی علاقے پوکھارا میں تھا، جس کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلہ صبح 11 بج کر 56 منٹ پر آیا، جب کہ اس کی زیر زمین گہرائی 11 کلومیٹر(7 میل) تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں زلزلے کے باعث کئی عمارتیں متاثر ہوئیں اور متعدد افراد ملبے تلے دب گئے، جبکہ ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زلزلے کے جھٹکے ہندوستان کے مختلف شہروں نئی دہلی، لکھنو، کلکتہ، پٹنہ، اتر پردیش، آسام، اڑیسہ اور جے پور میں بھی محسوس کیے گئے۔ اس حوالے سے ہندوستانی وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زلزلے سے متعلق یہ پیغامات جاری کیے ہیں، جس میں ان کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد نیپال اور ہندوستان میں صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :