بھارت ‘چھ سال کا بچہ سینے پر گیند لگنے سے چل بسا

ہفتہ 25 اپریل 2015 11:34

بھارت ‘چھ سال کا بچہ سینے پر گیند لگنے سے چل بسا

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) بھارت میں کرکٹ میچ کے دور ان چھ سال کا بچہ سینے پر گیند لگنے سے چل بسا۔بھارتی ریاست حیدرآباد میں چھ سال کا ٹی ومشی کرشنا اپنے گھر کے قریب پڑوسیوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہا تھااس دوران بلے باز نے زوردار شاٹ مارا اور گیند سیدھی کرشنا کے سینے پرلگی ۔

(جاری ہے)

گیند لگتے ہی بچہ گر گیا،اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں دوران علاج اس کی موت واقع ہو گئی۔اس سے پہلے بھارتی ریاست بنگال کا نوجوان کرکٹر انکت کیشری کرکٹ کے میدان میں چوٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا تھاجبکہ گذشتہ نومبر میں آسٹریلیوی کرکٹر فلپ ہیوز کی المناک موت نے دنیائے کرکٹ کو افسردہ کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :