کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ، این جی او کی ڈائیریکٹر سبین محمود جاں بحق

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 اپریل 2015 23:10

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ، این جی او کی ڈائیریکٹر سبین محمود ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 اپریل 2015 ء) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ کے باعث ایک این جی او کی ڈائیریکٹر سبین محمود جاں بحق ہوگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فیز 2 میں فائرنگ کے واقع میں ایک این جی او کی ڈائیریکٹر سبین محمود جاں بحق ہو گئی ہیں جبکہ ان کی والدہ شدید زخمی ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سبین محمود ایک سیمینار میں شرکت کے بعد اپنی والدہ کے ہمراہ گھر واپس جارہی تھیں جب ان پر چند نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کردی گئی جس کے نتیجے میں سبین محمود اور ان کی والدہ شدید زخمی ہوگئی تھیں جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سبین محمود جان کی بازی ہار بیٹھیں۔

متعلقہ عنوان :