عوام کے درپیش مسائل حل نہ کرنا صوبائی حکومت کی ناکامی ہے، رہنما اہلسنت والجماعت

عوام نے اپنے مسائل کے حل کیلئے اس حکومت کو ووٹ دئیے تھے مگر ان میں اضافہ ہوتا جارہا ہے حکومت عوام کو کوئی بھی ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے

جمعہ 24 اپریل 2015 22:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء ) اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے عوام کے درپیش مسائل حل نہ کرنا صوبائی حکومت کی ناکامی ہے عوام نے اپنے مسائل کے حل کیلئے اس حکومت کو ووٹ دئیے تھے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے ضلعی صدر قاری عبدالولی فاروقی جنرل سیکرٹری مفتی شکراﷲ معاویہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہر روز عوام کے مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے حکومت عوام کو کوئی بھی ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے اس شہر میں غریب عوام کی سننے والا کوئی نہیں انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت 20فیصد بھی ایمانداری سے کام کرتی تو آج شہر بدل گیا ہوتا عوام کے وٹوں سے منتخب ہونے والے آج عوام کو بھول ہی گئے ہیں اس شہر میں میرٹ کی کوئی حیثیت ہی نہیں رہی لاکھوں روپوں میں نوکریاں بیچی جاتی ہیں طالب علموں کے اسکارلر شپ کے پیسہ بھی نہیں بخشے جاتے ایسے حکمرانوں سے کیا امید رکھی جائے کہ یہ اس شہر کے حالات بدلیں گے انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹر ز حضرات کو اعتماد میں لے کر حکومت کو فیصلہ کرنا چاھئے تھا اب اس احتجاج سے عوام کو شدید مسائل سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے حکومت اور ٹراسپورٹرز حضرات ہزاروں لوگوں کی تکلیف کا خیال کرتے ہوئے جلد از جلد مسئلے کو حل کریں کوئٹہ کی عوام پہلے سے ہی کئی مسائل سے گزر رہی ہے یوں ہی اگر ہر روز مسائل جنم لیتے رہے تو بہت جلد یہ شہر گھنڈر بن جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :