بس اڈے کی ہزار گنجی منتقلی کا فیصلہ کوئٹہ شہر کے مفاد میں کیا ، ثناء اﷲ زہری

ٹرانسپورٹرز حکومتی فیصلے کو نظراندازکرنے کے بجائے اس پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ عوامی مشکلات کا ازالہ ہو سکے، اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء سے بات چیت

جمعہ 24 اپریل 2015 22:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سربراہ سینئر صوبائی وزیر چیف آف جھالاوان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے کہا کہ بس اڈے کی ہزار گنجی منتقلی کا فیصلہ کوئٹہ شہر کے مفاد میں کیا گیا ہے ٹرانسپورٹرز حکومتی فیصلے کو نظراندازکرنے کے بجائے اس پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ عوامی مشکلات کا ازالہ ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

24اپریل۔

(جاری ہے)

2015ء‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کسی بھی شہر میں آبادی کے اضافے کے بعد بہت سے تبدیلیاں کی جاتی ہیں کوئٹہ میں بس اڈہ منتقل کرنے کا فیصلہ کوئی اچنبے کی بات نہیں اگر ملک کے دیگر بڑے شہروں میں دیکھا جائے تو وہاں بھی بس اور ٹرک اڈے شہر سے باہر منتقل کر دیئے گئے ہیں حکومت بلوچستان نے بھی کوئٹہ شہر کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا مگر اس فیصلے کیخلاف ٹرانسپورٹروں نے جس طرح قومی شاہراؤں کو بند کرکے احتجاج کا آغاز کیا وہ قابل تشویش عمل ہے بس اڈے کو ہزار گنجی منتقل کرنے کے حکومتی فیصلے کی ہم بھرپور حمایت کرتے ہیں ہم مخلوط حکومت کا حصہ ہیں اورمسلم لیگ (ن) حکومت کے فیصلے پر متفق ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے مسائل پیدا ہورہے ہیں اڈے کی ہزارگنجی منتقلی سے مسائل میں کمی لائی جاسکتی ہے مگر اس معاملے کو آنا کا مسئلہ بنایاجارہاہے کوئٹہ شہر ہم سب کا ہے اور اس کی خوبصورتی کیلئے ہم سب کو مشترکہ کوششیں کرنی ہوگیں انہوں نے کہا کہ قومی شاہراؤں پر احتجاج کے باعث عوام کو شدیدمشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ٹرانسپورٹرز ان کی مشکلات کا ادراک کریں اور اڈے کی ہزار گنجی منتقلی کے معاملے پر حکومت کی معاونت کریں ۔