Live Updates

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی رہائشگاہ پر خواتین مظاہرین نے دھاوا بول دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 اپریل 2015 22:49

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی رہائشگاہ پر خواتین مظاہرین نے دھاوا ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 اپریل 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی رہائش پر خواتین مظاہرین نکی جانب سے دھاوا بول دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کے پی کے ویلفئیر بورڈ اور محکمہ صحت کی خاتون ملازمین نے نوکری سے نکالے جانے کے باعث عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر دھرنا دیا گیا جس میں ان کی جانب سے انہیں نوکری پر بحال کرنے اور تنخواہیں ادا کرنے کا مطالبہ کیا جاتا رہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خاتون ملازمین سے مذاکرات کیلئے وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک بنی گالہ پہنچے تاہم مذاکرات ناکام ہوجانے کے بعد خاتون مظاہرین نے عمران خان کی رہائش گا ہ پر دھاوا بول کر مرکزی دروازے کا گھیراوَ کرلیا جس کے باعث پرویز خٹک رہائش گاہ کے اندر ہی محصور ہوکر رہ گئے۔ اس معاملے سے متعلق پرویز خٹک کی جانب سے موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان خواتین کی گزشتہ حکومت میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیا گیا تھا، ان خاتون ملازمین نے ملازمت کیلئے ٹیسٹ دینے سے انکار کیا جس کے باعث انہیں نوکری سے برطرف کیا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات