لاہور، چھ روز قبل حادثہ کا شکار ہونے والا 45سالہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا

جمعہ 24 اپریل 2015 22:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) بادامی باغ میں چھ روز قبل حادثہ کا شکار ہونے والا 45سالہ شخص گذشتہ روززخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے میو ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بادامی باغ کا رہائشی محمد حیدر چھ روز قبل اپنی موٹر سائیکل پر کام پر جارہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث اس کی موٹر سائیکل کھمبے کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا اسے ایدھی نے فوری تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال پہنچایا جہاں پر وہ چھ روز زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش کوورثاء کے حوالے کردیا ۔لاش گھر پہنچتے ہی کہرام برپا ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :