آئی جی پنجاب کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں شہید کانسٹیبل محمد یونس کی نماز جنازہ میں شرکت

جمعہ 24 اپریل 2015 22:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، مشتاق احمد سکھیرانے آج پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں شہید کانسٹیبل محمد یونس بیلٹ نمبر 6183کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔نماز جنازہ میں CCPOلاہور، امین وینس، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، ڈاکٹر حیدر اشرف، قائم مقام ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور، رانا ایاز سلیم، ایس پی CIA، عمر ورک اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمر سعید و دیگر افسران اور اہلکار بھی شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق ، محمد یونس انوسٹی گیشن گرین ٹاؤن میں تعینات تھا۔

(جاری ہے)

جو ایک مقدمہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے سلسلے میں ریڈ کے لئے باگڑیاں گرین ٹاؤن گئے ۔ جہاں ملزمان نے فائرنگ کر کے اسے شہید کر دیا۔محمد یونس 1990 ؁ء میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوا۔ جو کہ مدکے دھاری وال، قصور کا رہائشی تھا۔ شہید نے 2بیٹوں اور 03بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے کانسٹیبل محمد یونس کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس محمد یونس کی محکمے کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گااور محکمہ فرائض کی ادائیگی کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداء کو سلام پیش کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :