ججز تمام دیوانی درخواستوں کی سماعت ترجیحی بنیادوں پر کرکے انہیں جلد از جلد نپٹانے کی کوشش کریں‘ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار احمد

جمعہ 24 اپریل 2015 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخاراحمد نے صوبائی دارالحکومت کی ماتحت عدلیہ کے تمام افسران کو مراسلہ بجھوایا ہے کہ لاہور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبان 2008؁ٗ؁ء تک کے تمام مقدمات اور سول جج 2007؁ء تک دائر ہونے والی تمام دیوانی درخواستوں کی سماعت ترجیحی بنیادوں پر کرکے انہیں جلد از جلد نپٹانے کی کوشش کریں ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ جج نے یہ مراسلہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی ہدایات کی روشنی میں جاری کیا ہے۔ مراسلے میں عدالتی افسران کو پابندکیا گیا ہے کہ وہ مقدمات کی سماعت میں تاخیرکاباعث بننے والے،گواہوں کو پیش نہ کرنے اورعدم تعاون کے مرتکب پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کے احکامات جاری کریں۔

متعلقہ عنوان :