لاہور، عدم شہاد ت کی بناپرحدود کے جھوٹے مقدمے میں استغاثہ کا گواہ بننے والے عباس اور رفیق کو بری کرنے کا حکم

جمعہ 24 اپریل 2015 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری طارق جاوید نے عدم شہاد ت کی بناپرحدود کے جھوٹے مقدمے میں استغاثہ کا گواہ بننے والے عباس اور رفیق کو بری کرنے کا حکم دے دیاہے۔ملزمان کے خلاف فقیر حسین نامی شخص نے نو سال قبل تھانہ ساندہ میں قذف کا مقدمہ درج کرایاتھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مذکورہ مقدمے کے مدعی فقیر حسین کے خلاف 2005؁ء میں مشتاق کے کہنے پر ریحانہ بی بی نے حدود کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

عباس اور رفیق ا س مقدمے میں استغاثہ کے گواہ تھے۔عدالت نے اس مقدمے کو بے بنیاد قرار دے کر فقیر حسین کو بری کردیا تھا ۔ بعد ازاں اس نے اپنے خلاف جھوٹی گواہی دینے پر عباس اور رفیق کے خلاف قذف کا مقدمہ درج کرا دیا تھا ۔ فاضل عدالت نے گزشتہ روز اس مقدمے کی سماعت مکمل کرکے عدم شہادت کی بناپر عباس اور رفیق کو بری کرنے کا حکم سنادیاہے۔(محمد عقیل)

متعلقہ عنوان :