لاہور،درندہ صفت ملزمان کی 12سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی ، بے ہوشی کی حالت میں گھر کے باہر پھینک دیا

جمعہ 24 اپریل 2015 22:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) لوئر مال کے علاقے میں درندہ صفت ملزمان نے 12سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے ہوشی کی حالت میں گھر کے باہر پھینک دیا اور فرار ہوگئے ۔ اس وا قعہ کے بعد وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ۔بتایاگیا ہے کہ حفیظ روڈ کے رہائشی محنت کش ممتاز کی بارہ سالہ بیٹی شمسہ گزشتہ جمعرات کی شام بازادودھ لینے کے لیے گھر سے گئی اور کافی دیر تک واپس نہ آئی تو گھر والوں کو تشویش ہوئی اور انہوں نے فوری اپنے محلے داروں اور رشتہ داروں کی طرف اس کو تلاش کرنا شروع کردیا مگر رات گئے تک لڑکی کا کچھ پتہ نہ چل سکا تو والدین پولیس سے رابطہ کیا جس پر انہوں نے نا معلوم افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرلیا گزشتہ صبح سات بجے کے قریب شمسہ حفیظ روڈ پر گھر کے باہر بے ہوشی کی حالت میں پڑی دیکھ کر محلے داروں نے اس کے والد اور پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد مقامی پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی اور بچی کو بے ہوشی کی حالت میں فوری طور پر میو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر اس کا میڈیکل کرایا گیا۔

(جاری ہے)

بچی کے والد کے مطابق نامعلوم درندہ ملزمان نے بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گھر کے باہر پھینک دیا ہے ۔افسوسنا ک واقعہ کے بعد مشتعل مظاہرین میو ہسپتال کی ایمر جنسی کے باہر پہنچ گئی اور درند صفت ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا مظاہرین پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے اور ملزمان کوگرفتار کرکے سرعا م پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے رہے ادھر وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

ایس پی انوسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بنا دی گئی ہیں بہت جلد ملزمان کا سراغ لگا کر ان کو گرفتار کرلیا جائے گا اور قانون کے مطابق ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایس پی انوسٹی گیشن نے شبہ ظاہر کیا کہ ملزمان بچی کو جاننے والے معلوم ہوتے ہیں ۔بچی کے ہوش میں آنے کے بعد اصل حقائق واضح ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :