کینٹ کے مکین آج آزمائے ہوئے چہرے مسترد کر دیں گے،الطاف رندھاوا

حکمرانوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا ، قوم کی نظریں طاہر القادری پر ہیں بلدیاتی انتخابات میں عوامی تحریک بڑی سیاسی قوت کے طور پر سامنے آئے گی،سیکرٹری اطلاعات کی کینٹ ٹاؤن کے عہدیداران سے ملاقات

جمعہ 24 اپریل 2015 22:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک لاہور کے سیکرٹری اطلاعات الطاف رندھاوا نے کہا ہے کہ کینٹ کے مکین آج آزمائے ہوئے چہرے مسترد کر دیں گے۔خوف خدا سے محروم،کرپٹ اور قاتل حکمران کبھی بھی لوگوں کے مسائل حل نہیں کر سکتے ۔بلدیاتی اورجلد ہونے والے قومی انتخابات میں پاکستان عوامی تحریک بڑی سیاسی قوت کے طور پر سامنے آئے گی ۔

حکمرانوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا اس لئے قوم کی نظریں ڈاکٹر طاہر القادری پر ہیں ۔عوام ملک کو ترقی یافتہ اور پر امن بنانے کیلئے PAT کے امیدواروں کو ووٹ دیں ،ڈاکٹر طاہر القادری کے 10نکاتی ایجنڈے کی روشنی میں ملک کو خوشحال بنائیں گے ۔حکمران اپنا اقتدار مضبوط کرنے کی آڑ میں ملک اور قومی اداروں کو مسلسل کمزور کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

دھن،دھونس اور دھاندلی ن لیگ کے انتخابی نشان ہیں ۔

شریف برادران پچھلے 30برس سے نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے کرتے آ رہے ہیں ۔پاکستان عوامی تحریک اقتدار میں آ کر صحیح معنوں میں ملک و قوم کی خدمت کرے گی۔اقربا پروری ،ناانصافی اور کرپشن کا خاتمہ کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کینٹ ٹاؤن کے عہدیداران سے ضلعی آفس میں ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ثاقب بھٹی ،ساجد اصغر،عبد الرؤف بٹ،چودھری برکت علی،ڈاکٹر محمود رحمانی،سجاد خان اور والٹین کینٹ کے دیگر بلدیاتی امیدوار بھی موجود تھے ۔

الطاف رندھاوا نے کہا کہ عوامی تحریک کے امیدوارعوامی خدمت کے جذبے سے الیکشن لڑیں ،انتخابی نتائج کی پرواہ کئے بغیر مستقل بنیادوں پر عوامی رابطہ مضبوط اور عوامی مسائل کو ترجیح دیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی بیڈ گورننس بڑی آفت سے کم نہیں ۔قوم کو لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کیلئے کرپٹ حکمرانوں کو گھر بھیجنا ہو گا ۔پنجاب حکومت کے ناقص اور غیر معیاری ترقیاتی منصوبے عوام اور خزانے پر بوجھ ہیں ۔

عوام ن لیگ کو مسترد کر کے حکمرانوں کے اقتدار کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیں گے ۔روشن پاکستان تشکیل دینے کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کے 10نکاتی ایجنڈے پر عمل کرنا ہو گا ۔ایک طرف تو حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کسانوں کا استحصال ہو رہا ہے جبکہ دوسری طرف 18،18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے حواس باختہ کر دیا ہے ۔آج فیصلہ ہو جائے گا کہ مک مکا کی سیاست کرنے والوں کا انجام قریب ہے ۔مسلم لیگ ن نے سیاست میں تشدد اور توہین کا کلچر متعارف کروایا ،شہداء ماڈل ٹاؤن کا قصاص لیں گے ،حکمران قاتل ہیں اور انکا ٹھکانہ جیل ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :