واہگہ سیکٹر میں ملک دشمن عناصر سر گرم عمل ہیں

انڈیا سے پاکستان میں بھاری مقدار میں شراب سمگل ہو رہی ہے‘پاکستان رینجرز کو اطلاعات موصول

جمعہ 24 اپریل 2015 22:42

واہگہ سیکٹر میں ملک دشمن عناصر سر گرم عمل ہیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) پاکستان رینجرز کو اطلاعات موصول ہوئی کہ واہگہ سیکٹر میں ملک دشمن عناصر سر گرم عمل ہیں اور آج رات حدود انڈیا سے حدود پاکستان میں بھاری مقدار میں شراب سمگل ہو رہی ہے ۔اس پر پاکستان رینجرز (پنجاب) کے بہادر اور چوکنا جوانوں نے باڈر ایریا میں ناکہ بندی کی ۔

(جاری ہے)

رینجرز کے جوانوں نے مشکوک آوازوں اور حرکات سننے اور دیکھنے پر ان کو للکارا ۔

جس پر سمگلروں نے رینجرز جوانوں پر فائر کھول دیا اور واپس بھارتی سرحد کی طرف بھاگنے لگے جس پر ناکہ پارٹی نے ان پر جوابی فائر کیا۔ پاکستان رینجرز پنجاب کے جوانوں نے 49بوتلیں انڈین شراب اور دیگر اشیاء کو قبضہ میں لے لیا ۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب)میجر جنرل عمر فاروق برکی نے ستلج رینجرز کے جوانوں کی دلیرانہ کاروائی اور فرض شناسی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :