پیپلزپارٹی کے لیئے جس طرح لاڑکانہ اہمیت کا حامل ہے اسی طرح لیاری بھی پیپلزپارٹی کا مضبوط قلعہ ہے، سلطان قمر صدیقی

سازشی عناصر لیاری میں سازشیں کرکے پیپلزپارٹی اور لیاری کی عوام کے درمیان دیوار کھڑی کرنا چاہتے ہیں، جس کوپیپلزپارٹی اور لیاری کے عوام نے ناکام بنادیا

جمعہ 24 اپریل 2015 22:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر نثار مورائی کی ہدایت پر قائم مقام چیئرمین سلطان قمر صدیقی اور ایف سی ایس کے ڈائریکٹرز ، ایڈوائیزس اور کوآرڈینٹرز ماہی گیروں کے سینئر رہنماؤں کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے 26اپریل 2015ء کولیاری کے ککری گراؤنڈمیں ہونے والے جلسے کے حوالے سے ویلکم ویلکم ریلی نکالی گئی۔

یہ ریلی ڈاکٹر نثار مورائی کے کیمپ آئی سی آئی پل، ماڑی پور سے نیٹی جیٹی پل، مائی کولاچی، بوٹ بیسن، بلاول چورنگی سے ہوتی ہوئی ککری گراؤنڈ پہنچی۔ ریلی میں سینکڑوں گاڑیاں، موٹر سائیکلیں ، گدھا گاڑیاں، منفرد انداز میں اونٹ گاڑیاں شامل تھیں۔

(جاری ہے)

عظیم الشان ریلی میں ہزاروں ماہی گیروں، پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور عوام نے شرکت کی اور جئے بھٹو، جئے بلاول بھٹو زردای، جئے آصف علی زرداری، جئے ڈاکٹر نثار مورائی کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔

جلوس جہاں سے بھی گذرا اس پر عوام نے پھولوں کی پتیان نچھاور کیں۔ عظیم الشان ریلی میں شامل شرکاء جئے بھٹو اور جئے بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری ویلکم ویلکم کے گیتوں پر رقص کرتے رہے۔ اس موقعے پر بلوچی لیوا رقص بھی پیش کیا گیا۔ ریلی میں جشن کا سماں تھا۔ اس موقع پر ریلی سے بلاول چورنگی پر خطاب کرتے ہوئے FCSکے قائم مقام چیئرمین سلطان قمر صدیقی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے لیئے جس طرح لاڑکانہ اہمیت کا حامل ہے اسی طرح لیاری بھی پیپلزپارٹی کا مضبوط قلعہ ہے۔

شہید بے نظیر بھٹو نے اپنی شادی کے لیئے لیاری کا انتخاب کرکے لیاری کی عوام پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ یہ ہی وجہ ہے کہ سازشی عناصر لیاری میں سازشیں کرکے پیپلزپارٹی اور لیاری کی عوام کے درمیان دیوار کھڑی کرنا چاہتے ہیں، جس کوپیپلزپارٹی اور لیاری کے عوام نے ناکام بنادیاہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری لیاری کے مسائل کو حل کرنے میں خصوصی طور پر دلچسپی لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایات پر عمل پیرا ہوہوتے ہوئے لیاری کے لیئے ریکارڈ ترقیاتی اسکیمیں دیں ہیں جن میں شہید بے نظیربھٹو میڈیکل یونیورسٹی اور کالج، شہید ذوالفقار علی بھٹولا یونیورسٹی ، بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی دینے سمیت لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر، بے نظیر میڈیکل لیبارٹی ، پیپلز اسٹڈیم سمیت دیگر بڑے بڑے منصوبے منظور کیئے۔

اس کے علاوہ لیاری کے نوجوانوں کو ٹکنیکل شعبے سمیت حکومتی اداوں میں نوکریان فراہم کیں۔لیاری میں سازش کے تحت امن و امان کی بگڑی ہوئی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات گئے کیئے ہیں، پیپلزپارٹی کے چیئرمین جناب بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین جناب آصف علی زرداری لیاری کو ایک ماڈل کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔اس ہی لیئے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری صاحب نے صدارتی منصب کی ذمہ داریوں سے فارغ ہونے کے بعدعوامی رابطے اور پارٹی کارکنان سے ملنے کے لیئے سب سے پہلے 26اپریل کوپیپلزپارٹی کے گڑھ لیاری میں جلسہ عام میں شرکت کرنے کافیصلہ کیا۔

جس میں پارٹی کارکنوں اور عوام کی بھاری تعداشریک ہوکر ثابت کردے گی کہ ماضی کی طرح اب بھی لیاری پیپلزپارٹی کاگڑھ ہے جس کو سازشوں کے ذریعے الگ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ 26اپریل کو ککری گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے پیپلزپارٹی کے جلسہ عام کو کامباب بنانے کے لیئے FCS کے چیئرمین ڈاکٹر نثار مورائی نے خصوصی ہدایات دیں ہیں۔ اسی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے FCSکی جانب سے آئی سی آئی پل اور بوٹ بیسن پراستقبالیہ کیمپ قائم کردی گئی ہیں۔

انہوں نے پارٹی کارکنوں اور لیاری کے مکینوں سے اپیل کی کہ وہ پیپلزپارٹی کے جلسہ عام میں شریک ہوکر پاکستان پیپلزپارٹی کے دشمنوں پر ثابت کردیں کہ وہ آج بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیاری کو دہشتگرد عناصر مختلف ناموں سے ہمیشہ گولیوں اور ہینڈ گرینڈر دیتے رہے ہیں، جس سے لیاری کی ترقی کی راہ میں دہشتگرد مافیا رکاوٹ بنی رہی ہے۔

اس کے باوجود جناب آصف علی زردای نے ہمیشہ لیاری کی ترقی اور امن قائم رکھنے کے لیئے معقول اقدام کیئے ہیں۔ اور آصف علی زرداری نے ہمیشہ دہشتگرد اور بھتہ مافیا کے خلاف آواز بلند کی ہے اور ہم بھی دہشتگرد عناصر کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما اورایف سی ایس کے ڈائریکٹرز ابوذرماڑی والانے کہا کہ آج کی یہ ریلی اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ ماہی گیر طبقہ و پیپلزپارٹی کا جیالا ہووہ 26تاریخ کو شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا خطاب سننے کے لیئے ککری گراؤنڈ ضرور آئیں گے اور لیاری کا عوام آصف علی زرداری کا بھر پور استقبال کرین گے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما اورایف سی ایس کے ڈائریکٹر رانا شاہدنے کہا کہ ڈاکٹر نثار مورائی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور آصف علی زرداری کا سچا سپاہی ہے جس نے کراچی میں پیپلزپارٹی کے ہزاروں نثار مورائی پیدا کیئے ہیں۔ اس موقعے پر محمد خان چاچڑ، سلیماسندھی، عمر جت، پیپلزپارٹی کے رہنما اورایف سی ایس کے ایڈوائیزر سہیل عابدی ،خان میر خان، نظیراحمدبھٹو،آغا ناصرحسین، حمید بھٹو، ولی محمد بلوچ، رمضان ملاح، پیر محمد پیرو، آصف بھٹی، عبدالستار بھٹی، سلیم تنولی، فیصل شیروانی، سردار کامران لاسی، عبدالرحمان خان، راجا کامران عباسی، نور علی شاہ، محمد علی بلوچ، ڈاکٹر یوسف، زاہد حسین سرہندی، ملک جمیل، چودھری عمران، ملک ذیشان، عبدالمنان، محب رئیس بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :