صوبائی ، وفاقیاور عسکری قیادت صوبے کے ناراض بلوچوں سے بات چیت کے لئے تیار ہے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

جمعہ 24 اپریل 2015 22:26

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء ) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدا لمالک بلوچ نے کہا ہے کہ صوبائی ، وفاقی، اور عسکری قیادت صوبے کے ناراض بلوچوں سے بات چیت کے لئے تیار ہے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن یہ مسئلہ اتنا سادہ نہیں ہے ہم مفاہمت کی پالیسی لا رہے ہیں جو جلد وفاقی حکومت کو پیش کرینگے یہ بات انہوں نے جمعہ کی شام اسمبلی اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ حکومت کی اپنی حکمت عملی ہے حکومت وہ کام نہیں کریگی جس سے مشکلات میں اضافہ ہوناراض بلوچوں سے بات چیت سیاسی مسئلہ ہے اور ہم اسے اپنے حوالے سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کی خواہش ہے کہ صوبے میں جو کشت خون ہورہاہے اسے ہم ختم کر سکے اور اس خواہش کی تکمیل کیلئے مجھے ہر گھر اور کسی بھی شخص کے پاس جانا پڑا تو میں جانے کیلئے تیار ہوں ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس بلانا ایک آئیڈیا تھا جو پایا تکمیل تک نہیں پہنچ سکا ۔ خان آف قلات اور محمود خان اچکزئی کی ملاقات کی تفصیلات کا مجھے علم نہیں

متعلقہ عنوان :