بنگلہ دیش سے ہی ہارنا ہے تو ٹیم ختم کردی جائے ، کرکٹ کے دیوانوں نے سماجی ویب سائٹ پر روتے ہوئے خوب بھڑاس نکالی

جمعہ 24 اپریل 2015 22:24

بنگلہ دیش سے ہی ہارنا ہے تو ٹیم ختم کردی جائے ، کرکٹ کے دیوانوں نے سماجی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش سے ایک روزہ کرکٹ کے بعد ٹی 20میں بھی شکست پر سماجی میڈیا پر کرکٹ کے دیوانوں نے دل کھول کر بھڑاس نکالی ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستانی شائقین نئی امیدوں کے ساتھ ٹی 20میچ دیکھنے بیٹھے تھے لیکن ون ڈے کی طرح پاکستانی ٹیم نے ٹی 20 میچ میں بھی شائقین کو اداس کردیا جس پر ایک دیوانہ رو پڑا ویب سائٹ پر لکھا جاتا رہا کہ بنگلہ دیش جیسی ٹیم سے بھی ہار رہے توپاکستان ٹیم کو ختم کردینا چاہیے کچھ شائقین کرکٹ ٹیم کی ہار کا ذمہ دار موجودہ کرکٹ بورڈ کو قرار دیتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :