بنوں کنٹونمنٹ بورڈ کے دو وارڈز میں انتخابی دنگل آج، تمام تر انتظامات مکمل

وارڈ نمبر 1میں پانچ امیدواروں اور وارڈز نمبر 2میں تین امیدوار مد مقابل ہونگے

جمعہ 24 اپریل 2015 22:24

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) بنوں کنٹونمنٹ بورڈ کے دو وارڈز میں انتخابی دنگل آج (ہفتہ کو )ہوگا وارڈ نمبر 1میں پانچ امیدواروں اور وارڈز نمبر 2میں تین امیدوار مد مقابل ہونگے الیکشن کمیشن کی طرف سے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے جبکہ پاک فوج بم ڈسپوزل یونٹ کی طرف سے پولنگ سٹیشن اور ملحقہ علاقہ کو کلیئر کر دیا ہے بنوں کے حلقہ پی کے 70میں واقع کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقہ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انتخابی مہم کا مقررہ وقت ختم ہو گیا ہے آج کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 1وارڈ نمبر 2میں انتخابات ہونگے جن کیلئے ایف جی بوائز ہائی سکول بنوں کینٹ میں پولنگ سٹیشن قائم کیا گیا ہے وارڈ نمبر 1کے 2092ووٹرز جن میں 1132مرد اور 960خواتین شامل ہیں اپنے ق رائے دہی کا استعمال کریں گے جس کیلئے 11افراد پر مشتمل پولنگ سٹاف جن میں مردانہ پولنگ بوتھ کیلئے پریزائڈنگ آفسر ،2اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر جبکہ خواتین پولنگ بوتھ کیلئے 1پریذائیڈنگ آفیسر ،2اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر اور 1نائب قاصد پر مشتمل سٹاف کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے یہاں پر پانچ امیدوار مد مقابل ہیں جن میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے بہرام شہزادہ ،پی ٹی آئی کی طرف سے شاہ رخ خان جبکہ شیرین مالک ،قاضی فہیم اﷲ اور اسحاق خان آزاد حیثیت سے مد مقابل ہونگے اسی طرح وارڈ نمبر 2کے 1078ووٹرز جن میں 631مرد اور 447خواتین ووٹرز اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں گے جس کیلئے سپلائی لائنز کوارٹرز کے قریب کینٹ ڈسپنسری میں پولنگ سٹیشن قائم کیا گیا ہے جس میں مردانہ پولنگ بوتھ میں 1پریزائیڈنگ آفسیر ،اسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر ،1پولنگ آفیسر ،کواتین پولنگ بوتھ میں 1اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر ،1پولنگ آفیسر 5افراد پر مشتمل ستاف تعینات کیا ہے یہاں پر جمعیت علماء اسلام ف کے طارق اقبال ،پاکستان تحریک انصاف کے ممتاز خان اور آزاد امیدوار اسد اﷲ خان کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہو گا دونوں وارڈز کیلئے قائم پولنگ سٹیشنوں کی طرف جانے والی راستوں کو پاک فوج نے سیل کر دیا ہے اور یہاں پر پاک فوج ،پولیس کے جوان ،ٹریفک پولیس اور لیڈیز کنسٹیبلان ڈیوٹی سر انجام دیں گے اور پولنگ سٹیشنوں کی طرف آنے والوں کیلئے سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں اور پولنگ سٹیشنوں میں صرف ووٹرز کو قومی شناختی کارڈ کے ساتھ جانے کی اجازت ہو گی تاہم پولنگ سٹیشنوں کے قریب اور اندر موبائل سیٹ رکھنے کی ممانعت ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :