پشاورکینٹ میں پراپرٹی ٹیکسوں کی عدم ادائیگی پر 5پلازے اور متعد د دکانین و بنگلے سیل

جمعہ 24 اپریل 2015 22:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء)کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کی انتظامیہ نے پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5پلازوں سمیت 11دکانین اور 2بنگلے سیل کردیئے جبکہ چھاؤنی کی حدود میں غیرمعیاری خوراک کی اشیافروخت کرنے پر مختلف دکانداروں سے 35ہزار سے زائد جرمانہ وصول کرلیا۔

(جاری ہے)

کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے چیف ایگزیکٹوحسن سلیم وٹو کی ہدایات پر کنٹونمنٹ بورڈ کے مجسٹریٹ محمدفیاض خان نے پراپرٹی ٹیکسوں کی ادائیگی نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے آرمی فلیٹ باڑہ روڈ کے قریب واقع 5پلازوں کو سیل کردیا جبکہ صدرسٹیڈیم چوک اور خیبربازار میں 2بنگلے اور گیارہ دکانین بھی سیل کردی گئیں۔

کینٹ مجسٹریٹ نے اس طرح چھاؤنی کی حدود میں غیرمعیاری اور مضر صحت کھانے پینے کی اشیافروخت کرنے پر ہوٹلوں اور دیگر مراکز پر چھاپے مار کر35ہزار روپے سے زائد جرمانہ وصول کیا۔کینٹ مجسٹریٹ نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس ادانہ کرنے والوں کے خلاف کسی بھی قسم کی رورعایت نہیں برتی جائے گی۔