کورنگی نمبر5سے ککری گراؤنڈتک تاریخی جلوس نکالا جائے گا‘اعظم خان درانی

آج شام7بجے کورنگی کے مرکزی کیمپ پر محترمہ بے نظیربھٹوکاآخری تاریخی خطاب بڑی اسکرین پر دیکھایا جائیگا لیاری میں منعقدہونے والے جلسے میں بھرپورشرکت کے لئے کارکنان اپنی تیاریاں مکمل کریں‘کارکنان کو ہدایات

جمعہ 24 اپریل 2015 22:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدرمرزامقبول کی ہدایات پر کورنگی نمبر5پر26اپریل کو منعقدہونے والے لیاری کے عظیم الشان جلسے کے حوالے سے کیمپ کاانعقادکیا گیا۔کیمپ پردن بھرلانڈھی ‘کورنگی کے کارکنان کا تانتابندھارہا۔کیمپ پر آنے والے کارکنان اورعوام سے خطاب کرتے ہوئے کیمپ کے نگران اورصدرPS-123اعظم خان درانی نے کہا کہ 26اپریل کو لیاری میں منعقدہونے والے جلسے میں بھرپورشرکت کے لئے کارکنان اپنی تیاریاں مکمل کریں۔

(جاری ہے)

ہر گلی،محلے اورعلاقے سے چھوٹے ،بڑے جلوس PS-123کے مرکزی جلوس میں شامل ہونے کیلئے 26اپریل کو کورنگی نمبر5پر لگائے گئے مرکزی کیمپ پر جمع ہوں۔مرکزی کیمپ سے لیاری میں جلسے میں شرکت کیلئے کورنگی نمبر5سے ککری گراؤنڈتک تاریخی جلوس نکالا جائے گا۔اس موقع پراعظم درانی نے اعلان کیا کہ آج 25 اپریل بروزہفتہ شام7بجے ڈسٹرکٹ کورنگی کے مرکزی کیمپ پر شہیدجمہوریت محترمہ بے نظیربھٹوکالیاقت باغ میں کیاگیا آخری تاریخی خطاب بڑی اسکرین پر دیکھایا جائے گا اس موقع پر پارٹی قائدین بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :