جماعۃ الدعوۃ کے ٹائمز اسکولز اور تقویٰ ماڈل اسکولز کے شہر میں قائم تمام کیمپس سے طلبہ نے ’’لبیک حرمین شریفین‘‘ ریلی و جلسے میں بھرپور شرکت کی

جمعہ 24 اپریل 2015 22:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) جماعۃ الدعوۃ شعبہ تعلیم کے زیر نگرانی چلنے والے ٹائمز اسکولز اور تقویٰ ماڈل اسکولز کے شہر میں قائم تمام کیمپس سے طلبہ نے ’’لبیک حرمین شریفین‘‘ ریلی و جلسے میں بھرپور شرکت کی۔ جماعۃ الدعوۃ کے تعلیمی اداروں سے طلبہ کے علاوہ اساتذہ کرام بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

اسکولز کے طلبہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے، جن پر سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کے لیے جملے درج تھے۔

علاوہ ازیں جماعۃ الدعوۃ کے طلبہ ونگ المحمدیہ اسٹوڈنٹس کے ذمہ داران و کارکنا ن نے بھی شہر کے مختلف تعلیمی اداروں سے ’’لبیک حرمین شریفین‘‘ ریلی میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔ المحمدیہ اسٹودنٹس کراچی کے مسؤل محمد صفی اﷲ و دیگر ذمہ داران حرمین شریفین ریلی میں آغاز سے ہی شامل رہے۔