بچوں کی تربیتی تخلیق کیلئے لکھنے والے قابل تعریف ہیں ،ڈاکٹر سید مبین اختر

جمعہ 24 اپریل 2015 22:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) آفاق لیڈر ز کے تحت کتابوں کے قومی دن کے موقع پر بچوں کے ادب سے وابسطہ قلم کاروں کی تصانیف کی تقریب رونمائی فاران کلب میں منعقدکی گئی ۔ اس ادبی تقریب کی صدارت سرپرست اعلیٰ تحریک نفاذ اُردو ڈاکٹر سید مبین اختر نے کی۔انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ بچوں کی تربیتی تخلیق کیلئے لکھنے والے قابل تعریف ہیں لیکن بچوں کو انگریزی کے ساتھ ساتھ اُردو لکھنے اور اُردو بولنے کی ترغیب دینے والے قابل صد تحسین ہیں۔

اگر ہم آج کسی زبان میں بہتر طور پر ریسرچ کر کے دنیا میں اعلیٰ مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے ہمیں مادری اور قومی زبان کو ترجیح دینا ہوگی دوسروں کی مسلط کردہ زبان ہمارے بچوں کی ترقی میں رکاؤٹ ہے اس کیلئے وہ تمام ترقی یافتہ ممالک کی مثال ہمارے سامنے ہے جو اپنے بچوں کو اپنی مادری زبان یں تربیت وتعلیم دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ابتدائی کلمات میں آفاق کے ریجنل ہیڈ اطہر پاشانے کہا کہ آفاق علمی اور ادبی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کوشاں رہے گا۔

قلم اور کتاب سے نسل نو کا رشتہ جوڑنے کی کوشش کرنے والے قلم کا رمبارک باد اور پذیرائی کے مستحق ہیں۔ سوچ وفکر پر پہرے بیٹھانے سے طالب علموں کی تخلیقی صلاحیتیں محدود ہوجاتی ہیں۔ اس موقع پر نامور قلم کار اور ٹرینر منیر احمد راشد نے شرکاء سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ تحریر خون جگر سے تخلیق کی جاتی ہے بچوں کے ادب پر کام دور حاضر کی اہم ضرورت ہے اس حوالے سے کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے۔

جبکہ اس موقع پر ماہانہ ساتھی میگزین کے مدیر اعلیٰ نے مصنفین کو اجمالی خاکہ اور تعارف پیش کیا۔ آخر میں ریجنل ہیڈ اطہر پاشا نے مہمان خصوصی ڈاکٹر سید مبین اختر کو ’’سو عظیم مسلم شخصیات‘‘ کتاب بھی پیش کی اور پروگرام کے اختتام پر انچارج لیڈرز کلب اُسامہ خان نے مہمان گرامی اور شرکاء کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہاکہ علمی اور ادبی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے آفاق رائٹر زفورم کے تحت ماہانہ نشست کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :