بولان ، بی بی نانی کے قریب ٹرک الٹنے سے 31 افراد زخمی

جمعہ 24 اپریل 2015 22:05

بولان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) . بولان کے علاقے بی بی نانی کے قریب ٹرک الٹ گیا ہے جس کے نتیجے میں 31 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق ٹرک نصیر آباد کے علاقے جٹ پٹ سے کوئٹہ کی طرف جارہا تھا جس میں خانہ بدوش سوار تھے۔

(جاری ہے)

ٹرک بولان کے علاقے بی بی نانی کے قریب الٹ گیا۔ حادثے میں 31 افراد زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو مچھ
اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :