فرنٹیئرکور بلوچستان کا اُچ کے قریب گوٹھ میر حسن میں خفیہ اطلاع پرسرچ آپریشن

4مشتبہ شرپسند گرفتار، شرپسندوں کے قبضے سے اسلحہ ،موبائل فون سمیں برآمد

جمعہ 24 اپریل 2015 22:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) فرنٹیئرکور بلوچستان کا سبی کے علاقے اُچ کے قریب گوٹھ میرحسن میں خفیہ اطلاع پرسرچ آپریشن،کارروائی کے دوران 04مشتبہ شرپسند گرفتار، شرپسندوں کے قبضے سے اسلحہ ،موبائل فون سمیں برآمداور دالبندین کے علاقے برآمچہ میں کارروائی کے دوران 13500لٹر ایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا جبکہ چمن میں گڑنگ چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران غیرقانونی سفر کرنے والے 10افغان باشندوں کو گرفتارکرلیا۔

دالبندین کے علاقے برآمچہ میں کارروائی کے دوران 13500لٹر ایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان نے خفیہ اطلاع پر سبی کے علاقے اُچ کے قریب گوٹھ میرحسن میں کارروائی کرتے ہوئے 04مشتبہ افرادکو گرفتارکرلیا۔گرفتارشرپسندوں کے قبضے سے اسلحہ،02عددموبائل فونز اور05عددغیر قانونی سمیں برآمد کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتار مشتبہ شرپسندوں سے تفتیش جاری ہے۔

ایک دوسری کارروائی میں فرنٹیئرکوربلوچستان نے دالبندین کے علاقے برآمچہ کے مقام پر غیر قانونی طور پرڈیزل اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے13500لیٹر ایرانی ڈیزل قبضے میں لیکر کسٹم حکام کے حوالے کردیا۔ فرنٹیئرکوربلوچستان نے ایک اورکارروائی کے دوران چمن کے علاقے گڑنگ چیک پوسٹ پر غیر قانونی سفرکرنے والے 10افغان باشندوں کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :