پشاور،کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات،43 مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا

ہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر حساس ترین اور حساس پولنگ سٹیشنوں پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات ہونگی پشاور میں امیدواروں کی جانب سے پولنگ سٹیشن کے قریب کیمپ لگانے پر پابندی عائد،بائیس پولنگ سٹیشن اور 62پولنگ بوتھ قائم ، انتخابات صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہینگے

جمعہ 24 اپریل 2015 22:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) کنٹونمنٹ پشاور میں آج ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں 43 مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔پشاور سمیت ملک بھر کے بیالیس کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات آج ہو نگے ۔ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر حساس ترین اور حساس پولنگ سٹیشنوں پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی نفری تعینات کی جائیگی ۔

کنٹونمنٹ بورڈ پشاور سمیت پشاور کے تینوں بڑے ہسپتالوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے ۔ تمام اداروں کو الرٹ کردیاگیا ہے ۔ جبکہ کینٹ ایریا کے سرکاری دفاتر میں آج عام تعطیل ہو گی ۔ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کنٹونمنٹ بورڈ پشاور میں امیدواروں کی جانب سے پولنگ سٹیشن کے قریب کیمپ لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی دارلحکومت پشاور میں انتخابات کے لئے بائیس پولنگ سٹیشن اور 62پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں انتخابات صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہینگے ۔ کنٹونمنٹ بورڈ پشاور میں انتخابات کے لئے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلیم حسین ووٹو کو ریٹرننگ افسر تعینات کیا جا چکا ہے ۔ آج ہفتہ کے روز کنٹونمنٹ بورڈ پشاور میں لالٹین کے نشان پر عوامی نیشنل پارٹی عبدالرزاق ، عبید حسین ، محمد یونس ، محمد عقیل اور سید طارق علی ،استری کے نشان پر پاکستان رہ حق پارٹی کے داؤد خلیل اور نوید شہزاد ، بیٹ کے نشان پر پی ٹی آئی کے غلام حسین ، خالد سید، شیر افضل خان ، جواد احمد اور عمران خان یوسفزئی ، شیر کے نشان پر ن لیگ کے قمر زمان، میاں محمد اختر ، وقار احمد ، تیر کے نشان پر پیپلز پارٹی کے نعیم بخش ، یاد اﷲ خان بنگش ، فہیم حیدر ، ترازو کے نشان پر جماعت اسلامی کے عاطف علی خان ، سہیل اصغر ، آل پاکستان مسلم لیگ کے فہیم شاہ پارٹی بنیادوں پر انتخابا ت میں حصہ لینگے ۔