Live Updates

تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل سے پولیس اسکواڈ واپس لے لیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 اپریل 2015 21:56

تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل سے پولیس اسکواڈ واپس لے لیا گیا

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 اپریل 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل سے پولیس اسکواڈ واپس لے لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل سے پولیس اسکواڈ ڈرامائی انداز میں واپس لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عمران اسماعیل کو الیکشن ڈے تک کیلئے پولیس اسکواڈ فراہم کیا گیا تھا تاہم الیکشن ہوجانے کے بعد جب عمران اسماعیل سے پولیس اسکواڈ واپس مانگا گیا تو عمران اسماعیل نے پولیس اسکواڈ واپس کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد پولیس کی جانب سے انتہائی ڈرامائی انداز میں پولیس وین کو فیول ری فلنگ کے بہانے سے پولیس اسٹیشن واپس بلوا کر پولیس اسکواڈ واپس لیے لیا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات