عوام نے ضمنی انتخاب میں الطاف حسین کے امیدوار کو کامیاب کروایا، انچارج لیبر ڈویژن

جمعہ 24 اپریل 2015 21:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ لیبر ڈویژن کے انچارج کاظم رضا اور اراکین نے ضمنی الیکشن میں حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل کی فقید المثال کامیابی پر حق پرست عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ کنور نوید جمیل کی این اے 246کی نشست پر کامیابی دراصل اس پروپیگنڈے اور جھوٹے الزامات کی نفی کرتا ہے جو ایم کیوایم کے خلاف مستقل کئے جارہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخاب کا معرکہ ایم کیوایم نے سر کیا ہے ، عوام نے الطا ف حسین کے امیدوار کنور نوید جمیل کو جس طرح جوش و خروش کے ساتھ گھروں سے نکل کر کامیاب کروایا ہے اس نے پاکستان کی انتخابی تاریخ میں نئی روایت کوجنم دیدیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم مخالف جماعتوں کو اگر کراچی اور اس کے عوام سے اتنی ہی ہمدردی ہے تو وہ پہلے الطا ف حسین اور ایم کیوایم کی کردار کشی کا عمل بند کریں اور اس کے بعد جمہوری انداز میں کراچی کے عوام کی ہمدردیاں حاصل کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابی میں مخالف جماعتوں نے جس طرح سے اپنی جارحانہ انتخابی مہم چلائی اور اس کے دوران ہتھک آمیز جملے اورالفاظ استعمال کئے وہ کراچی اور اس کے عوام کیلئے ناقابل قبول تھے اور عوام نے ضمنی انتخاب میں مخالفین کو بری طرح سے مسترد کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ عوامی حمایت سے یکسر محروم ہیں ۔ لیبر ڈویژن کے انچارج و اراکین نے ضمنی انتخاب برائے این اے 246کی نشست پر کنو رنوید جمیل کی بھاری اکثریت سے کامیابی کو تمام حق پرست مظلوم عوام کی فتح قرار دیا اور کہا کہ حق پرست عوام کنورنو ید جمیل کی فتح کا جشن جوش و خروش سے منائیں اور اپنی خوشیوں کا بھر پور اظہار کریں ۔