سینئرصحافی وکالم نگاراورسابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالقدوس کے انتقال پرایم کیوایم شعبہ اطلاعات کااظہار تعزیت

عبد القدوس نے ہمیشہ صحافت اور تحریکی خدمات کو اصولوں کے تحت انجام دیا، عبد القدوس مرحوم کی صحافتی اور تحریکی خدمات کو فراموش نہیں کیاجاسکتا

جمعہ 24 اپریل 2015 21:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے شعبہ اطلاعات نے سینئر صحافی و کالم نگار اور سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبد القدوس کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے مشترکہ بیان میں شعبہ اطلاعات کے اراکین نے کہا کہ عبد القدوس نے ہمیشہ صحافت اور تحریکی خدمات کو اصولوں کے تحت انجام دیا اور یہی وجہ ہے کہ وہ صحافی برادری میں اور تحریکی طور پر ایم کیوایم میں نمایاں مقام رکھتے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ عبد القدوس مرحوم کی تحریکی اورتنظیمی خدمات کو سراہا یا اور کہاکہ مرحوم کی تحریکی اور صحافتی خدمات فراموش نہیں کی جاسکتیں ۔ شعبہ اطلات کے اراکین نے عبد القدوس مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کویہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔

متعلقہ عنوان :