سیکریٹری ہیلتھ پنجاب کو فوری برطرف کرنے کا مطالبہ

جوادرفیق کی تقرری غیرآئینی اور بیان مضحکہ خیز ہے‘ ترجمان پی پی اے نورمحمد مہر

جمعہ 24 اپریل 2015 21:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن نے سیکریٹری ہیلتھ پنجاب جوادرفیق کے بیان پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری طورپر اُن کی برطرفی کا مطالبہ کردیا ہے۔ پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس صوبائی صدر پروفیسرڈاکٹر خالد حسین کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر ندیم اقبال،ڈاکٹر فراز اشرف،مزمل سعیدچوہدری،عبداﷲ بھٹی،اسداﷲ،نورمحمدمہر،کلیم اﷲ،عمران احمدممتاز،رابیل کنول بھٹی،عبداﷲ بھٹی،آصف فاروق اعوان اور بڑی تعداد میں دیگر فارماسسٹوں نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی اے کے ترجمان نورمحمدمہر نے کہاکہ صوبائی سیکریٹری جوادرفیق ملک نے انتہائی نااہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوبیان دیا ہے ،وہ قوانین کے منافی ہے اور جوادرفیق نے حالیہ طور پر جو تقرری اپنے PSOانورغفور کی تقرری بطور ایڈیشنل سیکریٹری ڈرگ کنٹرول ونگ کی جوکہ وضع کردہ قوانین کی خلاف ورزی تھی اورپھر اُن کی جگہ ایک اور کرپٹ شخص ڈاکٹر سہیل ثقلین کومقررکیاجوقانون کی دھجیاں اُڑانے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

ڈرگ کنٹرول ونگ کا قیام 2013ء میں ہواتھا اورقانون کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری ڈرگ کنٹرول ونگ صرف فارماسسٹ کا تقررہوسکتا ہے جو BSP-19کا آفیسر ہو۔سیکریٹری ہیلتھ پنجاب نے فارمیسی پروفیشن کی بے عزتی کی ہے۔سیکریٹری ہیلتھ نے اپنے حالیہ بیان میں کہاہے کہ ’’ فارماسسٹ ایک چھوٹے پروفیشن سے تعلق رکھتے ہیں جو کسی اعلیٰ عہدے کیلئے موزوں نہیں ۔

سیکریٹری کا کام اور اس کا عہدہ نہایت مشکل ہے جس کیلئے بہت زیادہ انتظامی امورکی صلاحیت درکار ہوتی ہے‘‘۔پی پی اے ترجمان کا کہناتھا کہ جوادرفیق کا بیان انتہائی مضحکہ خیز اور حیران کن ہے کیونکہ فارماسسٹ BPS-19 اور BPS-20اورہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور مرکز میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں ۔ سیکریٹری ہیلتھ پنجاب نے اپنی بدعنوانی، غیرمتعلقہ اور مفلوج کارکردگی کا ثبوت دیا ہے جوکہ ان کے PSOاور نااہل ڈاکٹر سہیل ثقلین سے بہتر کام کررہے ہیں۔

نورمحمد مہر نے کہاکہ فارمیسی ایک پروقار شعبہ ہے اورفارماسسٹ ہیلتھ سسٹم کلیدی جز ہیں ۔جوزبان سیکریٹری ہیلتھ نے استعمال کی ہے ،وہ انتہائی جہالت کا ثبوت ہے جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔نورمحمدمہر نے کہاکہ میں وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ان کو فوری طورپربرطرف کرکے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ساکھ بچائیں۔

متعلقہ عنوان :