آج عوام کے تیور دیکھ کر (ن) لیگ کے کاغذی شیر دم دبا کر بھاگنے پر مجبور ہو نگے‘ جمشید اقبال چیمہ

(ن) لیگ والے یاد رکھیں عام انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات میں انکی دھونس اور دھاندلی نہیں چلے گی

جمعہ 24 اپریل 2015 21:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ ز میں آج ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں عوام (ن) لیگ کے امیدواروں کو مسترد کر کے حکومتی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کرینگے ،عوام کے تیور دیکھ کر (ن) لیگ کے کاغذی شیر دم دبا کر بھاگنے پر مجبور ہو ں گے ۔ گزشتہ روز اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے ثابت ہو جائے گا کہ پی ٹی آئی عوام کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے ۔

(جاری ہے)

(ن) لیگ والے یاد رکھیں عام انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات میں انکی دھونس اور دھاندلی نہیں چلے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی عوام کش پالیسیوں کی وجہ سے کروڑوں پاکستانی تنگ آمد بجنگ آمد کی نہج تک پہنچ چکے ہیں اورآج (ن) لیگ کے امیدواروں کو مسترد کر کے حکومتی پالیسیوں پر واضح طو رپر عدم اعتماد کا اظہار کریں گے۔ جمشید اقبال چیمہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرے گی اور انشا اﷲ وہ دن دور نہیں جب عوام کوبلدیاتی انتخابات کے مخالف آمر حکمرانوں سے بھی چھٹکارا مل جائے گا۔

متعلقہ عنوان :