چوہدری پرویز الٰہی کے دور حکومت میں مزدور خوشحال تھا،چوہدری ظہیرالدین خاں

30اپریل کویکم مئی کے حوالے سے مسلم لیگ ہاؤس میں لیبرونگ کنونشن منعقد ہوگا چوہدری ظہیرالدین خاں جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب کی زیر قیادت اجلاس میں انتظامات کو حتمی شکل دی گئی

جمعہ 24 اپریل 2015 21:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدی ظہیرالدین خاں سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کی زیر قیادت مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے عہدیداران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ لیبر ڈے کو بھر پور طریقہ سے منائے گی ۔اس ضمن میں صوبائی سطح پر 30۔

اپریل کو مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں لیبرونگ پنجاب کا کنونشن منعقد ہوگا جبکہ صوبہ بھر میں مسلم لیگ لیبرونگ کی تمام ضلعی تنظیمیں یکم مئی کو شایان شان طریقہ سے منائیں گی اور اپنے اپنے اضلاع میں یکم مئی کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کرینگی۔اجلاس میں مسلم لیگی عہدیداران میاں محمد منیر، ناصر رمضان گجر،سجاد بلوچ،ارشد بخاری ،حافظ محمد عثمان شفیق، عائشہ شیخ ،سید نعمان احمد شاہ، آصف (ایپکا) محمدنوازبھٹہ، خالد پرویز ،رانا حفیظ ملتان، سید کلیم حیدر شیرازی ننکانہ، شرافت علی، صداقت علی وڑائچ، رفاقت ، رشید شیخوپورہ کے علاوہ لیبرونگ کے عہدیداران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری ظہیرالدین خاں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے دور حکومت میں لوگوں کو روزگار ملتا تھا مزدوروں کے لیے لیبر کالونیاں بنائیں گئیں ،مزدوروں کو صحت کی سہولیات کے لیے سوشل سیکورٹی ہسپتال بن رہے تھے ،جہاں مزدوروں کو باعزت طور پر مفت علاج معالجہ کی سہولیات میسر تھیں انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویزا لہٰی کے دور حکومت میں مزدور خوشحال تھا جس شہر سے بھی گزرتے تھے ہر فیکٹری کے اوپر ایک بینر لگا ہوتا تھا جس پر یہ لکھا ہوتا تھا فیکٹری میں مزدوروں کی ضرورت ہے موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں اور بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث فیکٹریاں بند اور مزدور بے روزگاری کا شکار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت دوبارہ برسراقتدار آکر مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے خدمات سرانجام دے گی۔