صدرمملکت نے نواں قومی مالیاتی کمیشن تشکیل دیدیا، اجلاس 28اپریل کواسلام آبادمیں طلب

چیئرمین این ایف سی اسحاق ڈاراجلاس کی صدارت کریں گے ،

جمعہ 24 اپریل 2015 21:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) صدرمملکت ممنون حسین نے نواں قومی مالیاتی کمیشن تشکیل دیدیا،9thقومی مالیاتی کمیشن کااجلاس 28اپریل کواسلام آبادمیں طلب کرلیاگیاہے ،چیئرمین این ایف سی اسحاق ڈاراجلاس کی صدارت کریں گے ،اجلاس میں وفاق اورصوبوں کے درمیان ٹیکسزاوراختیارات کے معاملات زیربحث آئیں گے۔

(جاری ہے)

چاروں صوبائی وزیرخزانہ کمیشن کے ممبرہوں گے،اس کے علاوہ پنجاب سے عائشہ غوث پاشا،سندھ سے سیم مانڈی والا،خیبرپختونخواہ سے محمدابراہیم خان اوربلوچستان سے قیصربنگالی ممبرکے طورپراپنے اپنے صوبوں کی نمائندگی کریں گے جبکہ وفاقی فنانس سیکرٹری کمیشن کے آفیشل ایکسپرٹ ہوں گے ،نویں فنانس کمیشن وفاق اورصوبوں کے ساتھ ساتھ ایکسپوٹ اورامپورٹ ڈیوٹیزکے معاملا ت طے کریں گے اس کے علاوہ وفاق کی جانب سے صوبائی حکومت کودی جانے والی گرانٹ اختیارات کوبھی حتمی شکل دیگی ۔

آزادجموں وکشمیر،گلگت بلتستان ،فاٹااوردہشتگردی کے حوالے سے وسائل کی تقسیم کے معاملات پربھی بات چیت کی جائے گی اوراس کے علاوہ صدرمملکت کی جانب سے کمیشن کوبھیجے گئے خزانہ کے معاملات بھی شامل ہوں گے اس حوالے سے فنانس ڈویژن رولزآف بزنس1973ایکٹ کے تحت کمیشن کوسیکرٹریٹ مددبھی فراہم کریگ

متعلقہ عنوان :