بچوں کی تربیت فرض ہے، تشددکی اجازت نہیں‘ آیت اﷲ ریاض نجفی

فتح مکہ نرمی کا روشن نمونہ ہے، عمل کرکے معاشرے میں امن قائم کیا جاسکتا ہے‘ جمعہ کے خطبہ سے خطاب

جمعہ 24 اپریل 2015 21:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اﷲ حافظ ریاض حسین نجفی نے قرآن مجید کو سمجھ کر پڑھنے کی تاکید کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلام میں جانوروں اور درختوں حتیٰ کہ دشمنوں کے ساتھ بھی نرمی کی تاکید کی گئی ہے، بچوں کی تربیت والدین پر فرض ہے مگر سختی اور تشدد مارپیٹ کی اجازت نہیں۔

(جاری ہے)

علی مسجد جامعتہ المنتظر لاہور میں خطبہ جمعہ میں حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ نبی رحمت صلی اﷲ علیہ وآلہٰ وسلم نے یتیم کی سرپرستی اور کفالت کی تاکید فرمائی اور یتیم کے آنسووں کے انجام سے ڈرایا۔

انہوں نے کہا کہ فتح مکہ کے بعد رسول اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہٰ وسلم نرمی اور معاف کرنے کا ایک روشن نمونہ ہے۔ جس پر عمل کرکے ہم معاشرے میں امن قائم کرسکتے ہیں۔ اور بہت سے مسائل کا حل بھی مل سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جانوروں کا اس حد تک خیال رکھنے کا حکم ہے کہ گھوڑوں کی پشت پر بیٹھے رہنے سے منع فرمایا۔ مگر افسوس کہ اب طاقت کے نشے میں انسانوں پر بھی مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :