Live Updates

تحریک انصاف نے آج لا ہور کینٹ میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے دیدی

جمعہ 24 اپریل 2015 21:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف نے 25 اپریل کو لاہور کینٹ میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے ،لاہور کینٹ کی وارڈ نمبر 2 سات پولنگ سٹیشن کے باہر کیمپ قائم کر دیے ہیں ووٹر رزکو پولنگ سٹیشن تک لے جانے کے حوالے سے کارکنوں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہے ۔20 خواتین اور 21 مردانہ پولنگ بوتھ کے اندر پولنگ ایجنٹوں کی ٹریننگ مکمل کر لی گئی ہے اور ٹریننگ یافتہ پولنگ ایجنٹ پولنگ بوتھ کے اندر اپنے فرائض انجام دیں گے۔

سیکرٹری ہیلتھ پی ٹی آئی پنجاب ڈاکٹر طاہر فاروق چشتی اور پی ٹی آئی کے امیدوار وارڈ نمبر 2 سے چوہدری اخلاق حسین نے پولنگ ڈے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر کارکنوں سے کہا کہ کارکنان عوام کو پولنگ بوتھ تک پہنچانے میں اپنا تاریخی کردار ادا کرے ، پولنگ بوتھوں کے اندر اور باہر کسی کو دھاندلی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اگر کسی نے گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی تو تحریک انصاف کے کارکنان سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولنگ ایجنٹ پولنگ بوتھوں کے اندر اور باہر نوجوانوں کی ٹیمیں چوکس رہے اور کسی بھی قسم کی گڑ بڑ کو دیکھیں تو فوری اطلاع دیں ،کینٹ کی عوام آج پی ٹی آئی کو تاریخی کامیابی دلا کر دھاندلی کا بدلہ لیں گے کینٹ کی عوام نے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیا ہے ۔کینٹ کی عوام اپنے ضمیر کے مطابق درست فیصلہ کریں اور حق سچ اور انصاف کا ساتھ دیکر اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے تحریک انصاف کے نشان بلے پر مہر لگائیں۔ (ن) لیگ کو وارڈ نمبر 2 میں دھچکاملک مظہر سلیم نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری اخلاق حسین کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :