چین کا اقتصادی پیکیج پاکستان کی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا‘شہناز سلیم

2015ء اقتصادی راہداری کا سال ہے جس میں ترقی اور خوشحالی کا نیا باب شروع ہوگا‘مسلم لیگی رہنماء

جمعہ 24 اپریل 2015 21:32

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء ) خاتون مسلم لیگی رہنماء شہناز سلیم نے کہا کہ چین کا اقتصادی پیکیج پاکستان کی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا،چینی صدر کے دورہ کے بعد پاکستان سرمایہ کاروں کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا ہے،2015ء اقتصادی راہداری کا سال ہے جس میں ترقی اور خوشحالی کا نیا باب شروع ہوگا ،مختلف منصوبوں کے آغاز سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کامیابی کی منزلیں طے کررہی ہے ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ(ن) ترقی ،خوشحالی اور تحفظ کی ضامن ہے ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے ۔آزاد خارجہ پالیسی کے باعث چین اور افغانستان سمیت ہمسائیہ ممالک سے خوشگوار تجارتی تعلقات بڑھے ہیں ۔

جبکہ وزیر اعظم نواز شریف نے مفاہمتی پالیسی کی وجہ سے عرب تنازع میں باوقار کرداد نبھایا ہے ۔حکومت نے خوردنی تیل اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے اپوزیشن جماعتیں ملکی استحکام میں حکومت کا ساتھ دینے کو تیار ہوگئی ہیں ۔نواز شریف اور شہباز شریف کیلئے اس سے بڑا اور کوئی اعزاز نہیں ۔

متعلقہ عنوان :