پشاورکینٹ میں پراپرٹی ٹیکسوں کی عدم ادائیگی پر 5پلازے اور متعد د دکانین و بنگلے سیل کردیئے گئے
جمعہ 24 اپریل 2015 21:30
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء)کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کی انتظامیہ نے پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5پلازوں سمیت 11دکانین اور 2بنگلے سیل کردیئے جبکہ چھاؤنی کی حدود میں غیرمعیاری خوراک کی اشیافروخت کرنے پر مختلف دکانداروں سے 35ہزار سے زائد جرمانہ وصول کرلیا۔
(جاری ہے)
کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے چیف ایگزیکٹوحسن سلیم وٹو کی ہدایات پر کنٹونمنٹ بورڈ کے مجسٹریٹ محمدفیاض خان نے پراپرٹی ٹیکسوں کی ادائیگی نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے آرمی فلیٹ باڑہ روڈ کے قریب واقع 5پلازوں کو سیل کردیا جبکہ صدرسٹیڈیم چوک اور خیبربازار میں 2بنگلے اور گیارہ دکانین بھی سیل کردی گئیں۔
کینٹ مجسٹریٹ نے اس طرح چھاؤنی کی حدود میں غیرمعیاری اور مضر صحت کھانے پینے کی اشیافروخت کرنے پر ہوٹلوں اور دیگر مراکز پر چھاپے مار کر35ہزار روپے سے زائد جرمانہ وصول کیا۔کینٹ مجسٹریٹ نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس ادانہ کرنے والوں کے خلاف کسی بھی قسم کی رورعایت نہیں برتی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.