آصف علی زر داری سے باجوڑ پولیٹیکل الائنس کی ملاقات ٗ بلدیاتی انتخابات کی مہم چلانے کا عندیہ دیدیا

قبائلی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کے لیے مہم شروع کی جائے گی ٗآصف علی زر داری

جمعہ 24 اپریل 2015 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے باجوڑ پولیٹیکل الائنس کے وفد سے ملاقات کی۔ سابق صدر نے دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر بلدیاتی انتخابات کی مہم چلانے کا عندیہ دے دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے باجوڑ پولیٹیکل الائنس کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلدیاتی انتخاب اور ملکی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کے لیے مہم شروع کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر مہم شروع کرے گی۔

متعلقہ عنوان :